11 فروری، 2018، 12:18 AM

آج ایران میں انقلاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ قومی جوش و خروش سے منائی جائے گی

آج ایران میں انقلاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ قومی جوش و خروش سے منائی جائے گی

آج اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ منائی جائے گي۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق آج اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ منائی جائے گي۔ مراجع عظام ، علماءکرام ، سیاسی احزاب ، اداروں ، تنظیموں اور ملک کی اہم شخصیات نے عوام کو ریلیوں میں بھر پور شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔ آج ایران بھر میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 38 ویں سالگرہ کی مناسبت سے عظیم ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ریلیوں میں مرد و خواتین اور بچے اور بوڑھے سبھی شرکت کریں گے ۔ انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پرایران میں سیکڑوں ملکی اور غیر ملکی  نامہ نگار خبریں بنانے  کے لئے موجود ہیں۔تہران کے مخۃلف علاقوں سے ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں شریک عوام تہران کے آزآدی اسکوائر پر جمع ہوں گے ۔ جہاں صدر حسن روحانی ان سے خطاب کریں گے۔ بہمن ماہ در حقیقت اسلام، قرآن ، مسلمانوں اور مستضعفوں کی عزت و عظمت کا مہینہ ہے یہ مہینہ امریکہ نواز بادشاہوں کی بادشاہت کے خاتمہ کا مہینہ ہے  بہمن کا مہینہ استقلال، آزادی اور استقامت کا مہینہ ہے۔ بہمن در حقیقت امریکہ کی ایران میں شکست اور ناکامی کا مہینہ ہے۔

News ID 1878648

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha